i پاکستان

وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں، حلف برداری میں نہیں جا رہا، علی امین گنڈاپورتازترین

March 04, 2024

نومنتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ہے اس لئے حلف برداری میں نہیں جا رہا۔ پیر کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی حلف برداری میں نہیں جارہا ، ابھی تک ثابت نہیں ہوا وزیراعظم ٹھیک مینڈیٹ سے بنا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ہے اس لئے حلف برداری کے لئے جانا ٹھیک نہیں ہے۔ علی امین گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی کابینہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد بنائیں گے، ان سے ملنے کل اڈیالہ جیل جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، نواز خاندان پہلے کھربوں کی کرپشن کا حساب دیں پھر ریڈ لائن ڈرا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی