i پاکستان

وزیر اعظم کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدمتازترین

August 17, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت بھرے اور حوصلہ افزا کلمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں،پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے،سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر علاقائی دفاع یقینی بنائیں گے۔امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے بیان پر وزیر اعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مل کر پاکستان برادر ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ اتحاد خطے کی سلامتی کے لئے اہم ہے۔انہوں نے امریکی صدرکے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جس نے جنوبی ایشیا میں ایک جوہری تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن ہمارے عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے سب سے اہم بنیادی شرط ہے۔قبل ازیں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط خوش آئند ہیں، تینوں ممالک کا یہ معاہدہ ایک اہم جرات مندانہ قدم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی