i پاکستان

وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیاتازترین

March 15, 2024

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس میں پودا لگا کرموسم بہار کی ملگ گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیوزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پچھلی حکومت کا ہدف 24کروڑ درخت لگانے کا تھا، اس سال اس تعداد کو دگنا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکار ملک ہے،موسمیاتی تبدیلی سے ملک پاکستان کی معیشت اور معاشرت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے 10ہزار جانیں گئی ہیں، شجر کاری کی اس مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جانی چاہئیں، پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف 5فیصد ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، وزیراعظم شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی