مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کون ہوگا اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر میڈیا کے سوالوں کے جواب میںاسحاق ڈار نے کہاکہ وزیر خزانہ کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو حکومت سنبھالا دے گی۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک صرف وزیرعظم اور اسپیکر کے فیصلے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی