i پاکستان

وزیر تجارت جام کمال خان کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوتتازترین

May 25, 2026

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران مختلف بڑی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملاقاتوں میں ٹیکسٹائل، زراعت، کان کنی، ای کامرس اور فوڈ سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی ٹیکسٹائل شعبے میں چینی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر تجارت نے زرعی پیداوار میں بہتری اور معیاری بیجوں کیلئے چینی تعاون پر زور دیا جبکہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور پاکستانی تانبا، سیسہ، زنک سمیت دیگر معدنیات کی برآمدات بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تجارت اور ای کامرس تعاون کو فروغ دینے، پاکستانی برآمد کنندگان کو چینی مارکیٹ تک بہتر رسائی دینے اور تل، زرعی اجناس و فوڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی گوشت اور پولٹری مصنوعات کی چین کو برآمد کے حوالے سے بھی پیش رفت سامنے آئی۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے دورہ چین کے دوران ہونے والے کاروباری روابط کو دوطرفہ تجارت کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی