i پاکستان

وزیراعلی کے پی کی آیت نور کے گھر آمد، والد سے ملاقات،بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئےتازترین

August 29, 2026

ہری پور میں وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آیت نور کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے آیت نور کے والد سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلی کے ہمراہ مقامی ایم پی اے اور وزیر اطلاعات شفیع جان بھی موجود تھے۔آیت نور کے والد نے کہا کہ ہری پور میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سب میرے ساتھ کھڑے تھے، انہوں نے درخواست کی کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور معصوم بچی کے حقیقی ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کے غم میں خیبر پختونخوا کی عوام برابر کی شریک ہے، یہ آپ کی بچی نہیں، ہماری بچی ہے، بچی کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ہوا۔سہیل آفریدی والد سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا، آئندہ یہ کام کرنے سے ملزمان ہزار بار سوچیں گے۔ حکومت کی فل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے بچے محفوظ نہیں تو پھر دفاتر کو تالے لگنے چاہئیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔سہیل آفریدی نے عدالتوں سے درخواست کی کہ کسی قسم کا ریلیف نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بل کو آیت نور کے نام پر رکھا جائے گا، جبکہ آیت نور کے علاقے کے ہائی اسکول کا نام بھی آیت نور کے نام سے رکھا جائے گا۔آیت نور کے والدبھی شفیع سہیل آفریدی کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی