وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رنگ روڈ پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد انڈر پاس منصوبیکا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پشاور رنگ روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ کہا دو لینز پرمشتمل انڈر پاس 1.6 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 200 ارب روپے کے پشاور بحالی پروگرام کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی۔ سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پلان میں شامل تمام منصوبے بروقت شروع اور مقررہ وقت پرمکمل کئے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی