i پاکستان

وزیراعلی مریم نواز کی سول سیکرٹریٹ آمد، ٹریفک روکنے پر برہمتازترین

February 27, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سول سیکرٹریٹ پہنچ گئیں، سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا،وزیراعلی مریم نواز سوا 8بجے جاتی امرا رائیونڈ سے دفتر کے لئے روانہ ہوئیں اور 9بجے دفتر پہنچ گئیں، دفتر آمد کے موقع پر ٹریفک روکنے پر وزیراعلی پنجاب نے برہمی کا اظہار کیا،مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے،سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلی پنجاب تمام کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز سے وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی