i پاکستان

وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب میں صفائی ستھرائی کیلئے ایک ماہ کا ٹاسک دے دیاتازترین

February 28, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں وزیراعلی سیکریٹریٹ میں ستھرا پنجاب پر اجلاس کی صدارت کی،وزیراعلی پنجاب نے ایک ماہ میں پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں،مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی