وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کا دورہ کیااورترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی پنجاب نے دورہ لاہور کے دوران والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج اور نو تعمیر شدہ سی بی ڈی "روٹ 47 "کا بھی معائنہ کیاجسے عام ٹریفک کے لیے مکمل فعال کردیا گیاہے،والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر 912 میگا واٹ پر نصب سولر پینلز سے ایک میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی،روٹ 47 شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف مونیومنٹس بھی نصب بھی کیے گیے ہیں، بارش کے 50 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئیمصنوعی جھیل، فوارے اورایریشن سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ "روٹ47" 4.5 کلومیٹر طویل، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے،کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا "روٹ 47" 1947 کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب ہے،اس روٹ سے گلبرگ سے والٹن تک کا سفر چند منٹوں میں ممکن ہے۔ یہ لاہور کی پہلی سمارٹ اور جدید انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے، جو اپنی طرز کی ایک منفرد مثال ہے، یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے۔ روٹ 47" پر تقریبا 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل سواروں کے لیے لین بھی مخصوص ہے،اس کے علاوہ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر پیدل اور سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ واک وے مخصوص کیاگیا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاکہناہے کہ روٹ 47پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اور نمایاں قدم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی