i پاکستان

وزیراعلی پنجاب کا بیدیاں انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ، فنشنگ ورک کا جائزہتازترین

November 03, 2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جمعہ کو علی الصبح نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پیدل چل کر پورے انڈرپاس کا معائنہ کیا، صوبائی وزیر ہاسنگ اظفر علی ناصر و دیگر بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے منصوبے بارے وزیراعلی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بیدیاں روڈ انڈرپاس کو چند روز میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، انڈرپاس سے یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی