وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ حکومت کسانوں کے تحفظ اور مالی معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر ایک ایکڑ کیلئے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی تاکہ بڑھتی ہوئی لاگت کو کم کیا جا سکے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا ہے جس سے کسان متاثر ہو رہے ہیں تاہم حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سبسڈی کے نظام کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے وہ خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ مالی فوائد ہر کسان تک پہنچ سکیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسان صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی