i پاکستان

وزیراعلی پنجاب کا میانوالی میں دہشتگردانہ حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو خراج تحسینتازترین

February 12, 2024

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میانوالی میں قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے دلیری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، پولیس نے جرات و بہادری کی ایک اور تاریخ رقم کی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں، پنجاب پولیس کے جری جوانوں نے دہشت گردوں کا جس بہادری سے مقابلہ کیا اس پر قوم کو فخر ہے، ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب 12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا، پولیس نے بہترین حکمت عملی سے حملہ ناکام بنا دیا، پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی