i پاکستان

وزیراعلی پنجاب کاراولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کی سائٹ کا دور،منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایتتازترین

February 29, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، پراجیکٹ کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اگر منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹیں ہیں تو فوری آگاہ کریں، رنگ روڈ منصوبے کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ منصوبے میں اوورہیڈ بریجز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، رنگ روڈ پر ریسٹ ایریاز کیلئے سائٹس کی نشاندہی کر کے آگاہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی