i پاکستان

وزیراعلی پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کو سکولوں کے دورے کرنے کی ہدایتتازترین

July 27, 2026

وزیراعلی پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے ممکنہ دوروں کے پیش نظر ایجوکیشن اتھارٹی نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جاری ہدایات کے مطابق سکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی یقینی بنانے، غیر متعلقہ افراد کے سکولوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے اور سکولوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلی کی انسپکشن ٹیم کے دورے کے دوران کسی بھی ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔احکامات میں سکولوں کے اندر اور اطراف چائلڈ لیبر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز)، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (اے ای اوز) اور ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی