وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دی،اٹک،بھکر،حافظ آباد،خانیوال،لیہ،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،منڈی بہاالدین اور اوکاڑہ میں الیکٹروبسیں دی جائیں گی۔ماہ رواں میں 100الیکٹرو بسیں،مئی کے وسط تک 350 اورجون کے آخرتک 264الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی،ہرڈویژن میں الیکٹروبسوں کے لئے خصوصی بس ڈپو قائم ہوگا،وزیراعلی پنجاب نے تحصیل لیول پر1500 الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے پلان طلب کرلیا۔
پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی،مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسی آئیں گی،وزیراعلی مریم نواز نے میٹروبس اسٹیشن کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ نئے ڈیزائن کی منظوری دی۔ایمپاور۔ہرپراجیکٹ کے تحت لاہورمیں نئے اورجدید ترین بس اسٹیشن کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا،سرکاری ملازمین کے لئے ای بائیک پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازکیفری ٹرانسپورٹ کے تحت 21روٹس پرسوا لاکھ مسافر مستفید ہوئے،وزیراعلی پنجاب فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت بسوں نے 3560 ٹرپ کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی