i پاکستان

وزیراعلی پنجاب نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا،ہر شہری گھر بیٹھے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کراسکے گاتازترین

April 09, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا جس کے تحت شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کر واسکیں گے ۔ تفصیل کے مطابق صوبے بھر میں ہر شہری گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراسکے گا،اب ضروری دستاویزات گم ہونے پر پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی،پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی ایف آئی آر بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے اجرا پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے،پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی