i پاکستان

وزیراعلی سندھ کاکراچی کے ضلع جنوبی کے نشیبی علاقوں کا اچانک دورہتازترین

March 01, 2024

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع جنوبی کے نشیبی علاقوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دیکھا کہ کچھ علاقوں میں بارشوں کے پیشِ نظر پانی کی نکاسی کے پمپ نصب نہیں تھے، انہوں نے اس بے احتیاطی پر کمشنر کراچی سے فورا رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان سے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ رین ایمرجنسی پلان کے تحت کونسی مشینری کہاں نصب ہے؟ سید مراد علی شاہ نے تنبیہ کی ہے کہ میں کسی بھی وقت دوبارہ دورہ کروں گا، ایس او پیز کے تحت تمام تر انتظامات ہونے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی