i پاکستان

وزیراعظم آزادکشمیر وفاق سے کشمیرکونسل کے اثاثہ جات واپس لینے میں کامیابتازترین

February 01, 2024

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انوار الحق وفاق سے کشمیر کونسل کے اثاثہ جات واپس لینے میں کامیاب ہوگئے،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق مسلسل کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں ، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز نگران وزیراعظم پاکستان و چیئرمین کشمیر کونسل نے 13ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کو کشمیر کونسل سے متعلق جملہ اختیارات تقویض کر دئیے ، اس سلسلے میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،کشمیر کونسل سے متعلق جملہ اثاثہ جات، ملازمین ،گاڑیوں اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو آزادکشمیر حکومت کو منتقل کر دیا گیا ہے، آزادکشمیر کی تاریخ میں کئی وزرائے اعظم برسر اقتدار رہے مگر یہ مسائل حل طلب ہی رہے اور ان پر پیشرفت ممکن نہ ہو سکی ، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت اور کاوشیں رنگ لائیں اور 13ویں ترمیم کی شکل میں آزادحکومت اور پاکستان کی حکومت کے درمیان دیرینہ مسائل حل ہوئے ،13ویں آئینی ترمیم کے تحت آزاد جموں وکشمیر کوملنے والے مزید اختیارات کا کریڈٹ نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ اور وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق کو جاتا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ نے بھی ان تمام معاملات کو حل کرنے کیلئے انتہائی موثر کردارادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی