i پاکستان

وزیراعظم اوروزیراعلی خیبرپختونخواکی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ہے، خواجہ سعد رفیقتازترین

March 14, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے کھیل میں ریاست کی نبضیں ڈوب رہی ہیں، اس نفرت آمیزکھیل کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن تقریبادفن کرچکی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی نے حصول اقتدار کیلئے یہی ناجائز راستہ اپنایا، خود بھی پھنسے،ریاست اور سیاسی برادری کو بھی پھنسادیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہی پڑیگا، ریاستی معاملات پر مخالف سیاستدانوں کا مکالمہ جاری رہنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی