وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیرِ اعظم نے مسلم لیگ ن پر اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی، میاں محمد نواز شریف کی بے مثال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کا مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ انکے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کی مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی