i پاکستان

وزیراعظم کا ہنگو میں 8 دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین‘ شہید جوانوں کو خراج عقیدتتازترین

September 21, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو میں 8 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر سمیت 4 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید افسران، جوانوں نے وطن عزیز کے دفاع، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بیمثال شجاعت کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی