i پاکستان

وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، موثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایتتازترین

August 18, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔سردار محمد یوسف نے وزارتِ مذہبی امور سے متعلق امور اور وزارت کی جانب سے جاری اقدامات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور موثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حج کے لئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی