i پاکستان

وزیراعظم نے اسفندیار ولی کے گھر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیتازترین

March 13, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی رہائش پر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق اسفند یار ولی خان کی رہائش پر وزیراعظم نے ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے مرحومہ کے لئے فاتحہ پڑھی اور بلندی درجات کی دعا کی، وزیراعظم نے مرحومہ کے خاندان سے تعزیت کی اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پروزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی