i پاکستان

وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیاتازترین

June 16, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون بھی شریک ہوں گے۔ حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈکرنیوالے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید تجویزدی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی