i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے وفود کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیاتازترین

April 08, 2026

پاکستان کی کوششوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ، لبنان اور دیگر تمام مقامات سمیت ہر جگہ فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اس دانشمندانہ اقدام کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک حتمی معاہدے پر مزید گفت و شنید کی غرض سے ان کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہمیں پوری امید ہیکہ 'اسلام آباد مذاکرات' پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے اور ہم آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں شیئر کرنے کے خواہشمند ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی