i پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گےتازترین

May 30, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف آج (ہفتہ کو) کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں گورنر بلوچستان، وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزرا کو مدعو کیا گیا ہے۔جرگہ میں ارکان اسمبلی ، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا، جرگے میں بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔جرگہ میں صوبہ بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی