پاک بحریہ کے ایئربیس پی این ایس صدیق پردہشتگردوں کاحملہ ناکام بنادیا گیا، پاک بحریہ کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دہشتگردوں نیتربت سول ایئرپورٹ کی حدودسیدوسری جانب داخل ہونیکی کوشش کی،دہشت گردبھاری اسلحے اوربارودی موادسے لیس تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 5دہشتگردوں نے بیس کے داخلی راستے پر دستی بموں سے حملہ کیا اورفائرنگ کی،پاک بحریہ کے جوانوں نے حملے کوناکام بناکرتمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کردیا۔ ترجمان کیمطابق بحریہ کیجوانوں نیبروقت کارروائی سیدہشتگردبیس میں داخل ہونے میں ناکام ہوئے،مزیددہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظربحریہ اورایف سی کا مشترکہ کلیئرنس آپریشن جاری ،بیس میں موجودپاک بحریہ کے تمام اہلکار اور اثاثہ جات مکمل محفوظ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی