i پاکستان

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس تیمور کاکامیاب ریسکیو آپریشن ،سمندر میں پھنسے19 ماہی گیروں کی کشتی کوبچا لیاتازترین

July 30, 2026

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس تیمور نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور سمندرمیں پھنسے 19ماہی گیروں کوبحفاظت ریسکیو کیا۔ماہی گیروں کی کشتی گوادر سے تقریبا 120ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی، کشتی میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہریوں سمیت 19 افرادسوار تھے۔جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر نے سرچ اینڈریسکیوآپریشن کیلئے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا، پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کاپانی اور طبی امداد فراہم کی۔مزید برآں سمندر میں انجن کی خرابی کے باعث پھنسی ہوئی کشتی کوپاک بحریہ نے بحفاظت ساحل تک منتقل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی