i پاکستان

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادیتازترین

February 14, 2026

پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ۔ تفصیل کے مطابق بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کی اطلاع پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اشتراک سے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مشکوک کشتی کی تلاشی کے دوران 1300 کلو سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مجموعی مالیت 20 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف ایک بڑی کامیابی اور پاکستانی اداروں کے درمیان بہترین باہمی رابطے کا ثبوت ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن پاکستانی اداروں کے درمیان بہترین باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اے این ایف اور دیگر ایجنسیاں ملک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے اور بین الاقوامی اسمگلنگ روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی