i پاکستان

پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پشاور گیریژن میں تقریب، لواحقین نے یادگارِ شہدا پر حاضری دیتازترین

April 15, 2026

خیبر پختونخوا میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پشاور گیریژن میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔پشاور آمد پر شہدا کے لواحقین نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی، تقریب میں کور کمانڈر پشاور نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شہدا کے لواحقین سے فردا فردا ملاقات کی۔کور کمانڈر نے سوگوار خاندانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور شہدا کی پاکستان کے لئے عظیم قربانیوں کو سراہا، تقریب کے دوران شہدا کے کارناموں اور ملک و ملت کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر مبنی خصوصی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ان دستاویزی فلموں کے ذریعے شہدا کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے محبت کے بے مثال جذبے کو اجاگر کیا گیا، تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر نے شہدا کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور تقریب میں شرکت پر لواحقین کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی