پاک فوج دفاع وطن اور دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے، اس حوالے سے پاک فوج کے زیر اہتمام گاہے بگاہے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام غذر میں 3 روزہ ونٹر فیسٹیول ختم ہو گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردن ایریاز اور اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی تھے۔ تین روزہ تقریبات میں میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا اور لطف اندوز ہوئے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے سکیٹنگ اور آئس ہاکی کابھی لطف اٹھایا۔ اعلامیے کے مطابق مشہور جھیل خلتی کے مقام پرہونے والی اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ونٹر فیسٹیول کا مقصد موسم سرما میں علاقے کی خوبصورتی اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ سیاحوں اور علاقہ مکینوں نے سیاحت کے فروغ کیلئے مقامی حکومت اور پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی۔ سیاحوں اور علاقہ مکینوں نے مقامی حکومت اور پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے ان اقدامات کو بھرپور سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی