پاک فوج کاگلگت بلتستان کے برزل پاس میں روٹ کلیئرنس آپریشن جاری ہے،برزل پاس، گلگت بلتستان میں واقع ہے اورنہایت اہمیت کا حامل ہے،یہ گلگت بلتستان کے علاقوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ برزل پاس 18 فروری 2024 کو موسم سرما کی شدید برفباری کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔تقریبا ایک ماہ بعد 19 مارچ 2024 کوپوری قوت اور انتھک کوششوں کے ذریعے پاک فوج نے سٹریٹجک پاس کو کامیابی کے ساتھ آپریشنل کردیا۔ پاک فوج کے14 بلڈوزر، 11سنو وہیکل، 2 وہیل ڈوزر اور 1 ایکسویٹر کلیئرنس کے عمل میں استعمال ہوے، 9 مارچ 2024 کو شروع ہونیوالا کلیئرس آپریشن 10 دن میں مکمل ہوا،برزل پاس کی اوپنینگ لگت کی مقامی آبادی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ برزل پاس کے کھلنے سے پاک فوج کیان بہادر علاقہ میں رہائش پزیر عوام نے بھی پاک فوج کی انتھک خدمات کو برخوب سراہا اور فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی