i پاکستان

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی آرمی کا کوآڈ کاپٹر مار گرایاتازترین

February 27, 2024

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26فروری کو پاکستان کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کوآڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا،آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کو بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے،یاد رہے کہ 27فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی