i پاکستان

پاک فوج نے ضلع کہوٹا میں بارش میں پھنسے 25 افراد کو بچا لیاتازترین

March 04, 2024

آزاد کشمیر ضلع فارورڈ کہوٹہ میں شدید بارشوں اور طغیانی کی وجہ سے بیتار نالے میں پھنسے ہوئے 25 افراد بشمول 8 بچوں اور 8 خواتین کو رات کے اندھیرے اور سخت موسمی حالات میں نکالنے کے لیے پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔ تمام متاثرین کو بحفاظت ریسکیو کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا،متاثرین میں راشن اورکھانا تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت بھی کی گئی۔ مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کے کامیاب ریسکیو آپریشن کو بھرپور سراہا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی