i پاکستان

پاکپتن، چھاپا مارنے والی فوڈ اتھارٹی ٹیم کو یرغمال بنا لیا گیا، تشدد کی ویڈیو سامنے آگئیتازترین

April 01, 2026

ڈی پی او جاوید چدھڑ کاواقع کا نوٹس ،پولیس نے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، 2 ملزمان گرفتار صوبہپنجاب کے شہر پاکپتن کے گائوں 67 ڈی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکپتن میں جعلی دودھ بنانے والوں نے چھاپے کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ کیا، ملزمان نے اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر مرد و خواتین عملے پر تشدد کیا، جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے فوڈ اتھارٹی کی خواتین اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا، چھاپے کے دوران ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سرکاری کارروائی میں مداخلت کی، ڈی پی او جاوید چدھڑ نے واقع کا نوٹس لے لیا۔ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کلیکشن سینٹر سے ایک ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد کیا تھا، حملے کے دوران ملزمان سرکاری عملے سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کر کے دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی