i پاکستان

پاکپتن، دریائے ستلج میں سیلاب کے پیش نظر 74 سرکاری سکول غیر معینہ مدت کیلئے بندتازترین

August 22, 2023

دریائے ستلج میں سیلاب کے پیش نظر ایجوکیشن حکام نے 74 سرکاری سکولوں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ حکام کی جانب سے بند کیے جانے والے سکولوں میں 51 سکول پاکپتن کے ہیں، بند کیے جانے والے سکولوں میں 23 سکول عارفوالا کے بھی ہیں۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نقل مکانی کرکے آنے والے افراد کیلئے 6 خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں۔ خیمہ بستیاں پیر غنی، ملک بہاول، ملیکے تارو، بیلی دلاور، ٹبی لال بیگ اور نورا رتھ کے مقامات پر قائم کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی