پاکپتن سے لاپتا خاتون سرکاری ٹیچرکی لاش کھیت سے برآمد ہو گئی ۔پولیس کے مطابق خاتون کی بیٹی نے ان کی شناخت کے ذریعے کی، واردات کے مرکزی ملزم کانسٹیبل کی گرفتاری کیلئیچھاپے مارے جارہے ہیں، خاتون نے ملزم کانسٹیبل کو مکان کرائے پر دے رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم نے خاتون کو اغوا کے بعد قتل کیا اور لاش 25کلومیٹر دور پھینک دی تھی۔ دوسری جانب شیخوپورہ میں 15سال کے بچے سے اسسٹنگ کمشنرآفس میں مبینہ بدفعلی کی گئی جس پر پیرا فورس کے ملازم سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزمان گرفتارنہ کیے جاسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی