i پاکستان

پاکپتن،ٹرالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمیتازترین

September 19, 2023

پاکپتن میں ٹرالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ۔ ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پاکپتن دیپالپور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل پر سامنے سے آنے والے باپ بیٹے کو کچل دیا، حادثے میں باپ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی