i پاکستان

پاکپتن،ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 2 افراد جاں بحق، بچی زخمیتازترین

November 01, 2023

پاکپتن میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی۔ ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پاکپتن کے علاقے ساہیوال روڈ پر پیش آیا جہاں باپ بیٹی سمیت 3 افراد موٹر سائیکل پر کسی کام سے جا رہے تھے کہ راستے میں سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں باپ سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، دونوں لاشوں اور شدید زخمی ہونے والی بچی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی