i پاکستان

پاکستان آنیوالی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت ، نوٹم جاریتازترین

March 27, 2026

پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کراچی سے دوحہ کے لیے غیر ملکی ائیرلائنز کے طیارے کو ایندھن کے لیے مسقط میں اترنا پڑا۔ اضافی ایندھن لانے کی وجہ سے غیر ملکی ائیرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑ رہی ہیں۔دوسری جانب ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مسافروں کیلئے کرایوں میں اضافے کا دبا بڑھا دیا۔فیول کی قیمت 388 روپے فی لٹر سے بڑھ کر 472 روپے فی لٹر تک جا پہنچی ہے، جو اب تک تقریبا 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

ائیرلائنز نے بنیادی کرایہ تو برقرار رکھا ہے، لیکن فیول سرچارج میں اضافے نے ٹکٹس کو مزید مہنگا کر دیا ہے، پی آئی اے نے مقامی پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کیا ہے، جبکہ کینیڈا جانے والی پروازوں پر 100 ڈالر تک، برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر اور سعودی عرب و دیگر گلف روٹس پر 50 ڈالر تک اضافی چارج لاگو کیا ہے۔نجی ائیرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی سرچارج نافذ کر دیے ہیں۔حکام کے مطابق خلیجی فضائی حدود کی بندش اور مہنگے ایندھن کے دبا کے باعث کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی