پاکستان ایکسپریس میں مسافر نے جھگڑے پر دوسرے مسافر کو مبینہ طور پر قتل کردیا،لاش کو فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر پاکستان ایکسپریس سے اتار لیا گیا مبینہ قاتل فرار،قاتل کی فیملی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا،مرنے کی وجوہات جاننے کے لیے مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا جارہایے ۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق
ٹرین 46DN پاکستان ایکسپریس کا ایک مسافر نام ثناء اللۀ ولد شیر محمد عمر قریب 50/55 سال جوکہ اپنی فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن علی پور سے فیصل آباد تک سفرکنا تھا۔ٹرین جب ریلوے اسٹیشن سانگلہ ہل پہنچی تو ایک مسافر نام ندیم ولد محمد بوٹا فیملی کے ھمراہ سانگلہ ہل سے حیدر آباد کے لیے ٹرین مزکورہ کی بوگی نمبر 16 اکانومی کلاس میں سوار ھوا۔دونوں مسافران کی رواں ٹرین میں سیٹ کی بکنگ کیوجہ سے توں تکرار ھوئ۔جس پر دونوں آپس میں گلو گیر ہوکر لڑائی جھگڑا کرنے لگے۔اسی دوران مسمی ثناء اللۀ حرکت قلب بند ھونے کی وجہ سے وفات پا گیا۔جبکہ دوسرا مسافر ندیم ولد محمد بوٹا ٹرین ریلوے اسٹیشن چک جھمرہ آہستہ ہونے پر رواں ٹرین سے اتر کر فرار ہوگیا۔ڈیڈ باڈی کو ریلوے اسٹیشن فیصل آباد اتارا گیا ھے۔ریلوے پولیس ترجمان کے مطابق موت کس وجہ سے ہوئی اس کے لیے پوسٹ مارٹم کیاجارہاہے ۔ ترجمان ریلوے پولیس نے پہلے لاعلمی کا اظہار کیا کہ ایسا کوئی واقع نہیں ہوئی جس پر ادارے نے اپنے سورس کی خبر دی کی سورس ریلوے ملازم ہےجس پر ترجمان نے واقع کی تصدیق کردی ۔(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی