چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ ایران امریکا جنگ بند ہو۔ وہ گوجرانوالہ میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان اس جنگ کو رکوانے میں کامیاب ہوگا، ہم سعودی عرب اور دیگر اسلامک ممالک کے شکر گزار ہیں جو تحمل سے کام لے رہے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، دنیا کے سامنے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان دفاعی ملک ہے، چند گھنٹوں میں بہت سے ممالک کے وزرائے خارجہ آپ کے ملک میں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سر بلندی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی