سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور خلیجی ممالک، خصوصا متحدہ عرب امارات کے درمیان مسائل کے حل کیلئے اہم کوششیں شروع کر دیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عبدالباسط نے کہاکہ اسلام آباد معاہدوں کے بعد پاکستان ایران اور خلیجی ممالک، خصوصا متحدہ عرب امارات کے درمیان مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ کریسنٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گزشتہ روز یو اے ای کے نائب صدر اور غالباف کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو بھی پاکستان کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان اختلافات کو بھی دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔پاکستان زندہ باد۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی