i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی‘ انڈیکس 3فیصد اوپر چلا گیاتازترین

March 24, 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث انڈیکس تقریبا 3 فیصد اوپر چلا گیا۔پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 2297 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 37 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 54 ہزار 969 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 57 ہزار 442 کی بلندی پر بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی