i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس میں 308پوائنٹس کا اضافہتازترین

February 23, 2024

 کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا،100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ جمعہ کو  کاروبارکے دوران انڈیکس 62ہزار222پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار مثبت رہا اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ ہوا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس اضافے کیساتھ 61 ہزار 914 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی