پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔ دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277روپے80پیسے پر پہنچ گیا ۔ جمعہ کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، 100انڈیکس میں 77پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ دوران کاروبار انڈیکس 67ہزار220 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ رو زپاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے 67142 کی سطح پربند ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی