پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی پانچ سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،،اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ اکیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔خیال رہیکہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کیاختتام پر 1573 پوائنٹس بڑھکر 120451 پوائنٹس پربند ہوئی تھی، بروکرز کا کہنا ہیکہ آئی ایم ایف سے بجٹ معاملات پر اتفاق ہونیکی خبر سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی