نائب وزیراعظم و وزیر خارجہاسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیاروف سیدوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کے درمیانپاک-ازبک دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی، جو 21 اور 22 جولائی کو استنبول، ترکی میں منعقد ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ہونے والے اجلاس کے دوران باہمی ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات او آئی سی کے پلیٹ فارم پر باہمی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی