i پاکستان

پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 4لاکھ 78ہزار سے متجاوزتازترین

January 30, 2024

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 جنوری کو مزید 2 ہزار 697 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 914 مرد، 765 خواتین اور 1018 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لئے 110 گاڑیوں میں 132 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 78 ہزار 300 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی